Premium Content

ایران:طالبات کی تعلیم پر پابندی کیلئے لڑکیوں کو زہر دینے کا انکشاف

Print Friendly, PDF & Email

ایران میں اسکول جانے سے روکنےکیلئے لڑکیوں کو زہر دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس بات کا انکشاف ایک ایرانی نائب وزیریونس پناہی نے کیا، جن کا کہنا ہے کہ ایران میں اسکول کی طالبات کو زہر دیا گیا کیونکہ کچھ افراد  لڑکیوں کی تعلیم کو روکنا چاہتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق دارالحکومت تہران کے جنوب میں واقع وقم میں گزشتہ سال نومبر سے اسکول کی طالبات میں زہر کی وجہ سے سانس لینے کی تکلیف کے سینکڑوں کیس سامنے آئے جن میں کئی لڑکیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

اتوار کو نائب وزیر صحت یونس پناہی نے واضح طور پر تصدیق کی کہ جان بوجھ کر لڑکیوں کو زہر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: https://republicpolicy.com/qasam-sulmani-ka-badla-donal-trump-ka-qatal/

ایرانی خبر رساں ایجنسی  کے مطابق یونس پناہی نے کہا کہ کچھ لوگ چاہتے تھے کہ خاص طور پر لڑکیوں کے اسکول بند کردیے جائیں اس لیے طالبات کو زہر دیا گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos