ایران کا اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کا اعلان، امریکا پر بداعتمادی برقرار

[post-views]
[post-views]

ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے اعلان کیا ہے کہ ایران اسلام آباد میں ہونے والے اہم مذاکرات میں فعال اور سنجیدہ انداز میں شریک ہوگا، تاہم امریکا کے طرزِ عمل پر بداعتمادی اب بھی برقرار ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا کے رویے کو دیکھتے ہوئے ایران احتیاط سے کام لے گا، لیکن اس کے باوجود سفارتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے پاکستان کی ان سفارتی کاوشوں کو سراہا جن کی بدولت امریکا اور ایران کے درمیان عارضی جنگ بندی ممکن ہوئی۔

ایرانی نائب صدر کے مطابق ایران مذاکرات میں واضح حکمتِ عملی اور مکمل اختیار کے ساتھ شریک ہوگا، اور اس کا مقصد حالیہ عسکری کامیابیوں کو سفارتی میدان میں مؤثر انداز میں استعمال کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ چالیس روزہ کشیدگی کے دوران ایران نے مخالف قوتوں کے اندازوں کو غلط ثابت کیا، اور یہ پیش رفت خطے میں اہم تزویراتی تبدیلیوں کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos