ایران کا امریکی اسرائیلی اقدامات کے خلاف علاقائی تعاون پر زور، خودمختاری کے دفاع کا اعلان

[post-views]
[post-views]

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان، ترکی اور مصر کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ٹیلی فون پر رابطہ کر کے علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق عباس عراقچی نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے عدم استحکام پیدا کرنے والی کارروائیوں کے خلاف علاقائی ممالک کی مستعدی اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کشیدگی بڑھانے والی امریکی اور اسرائیلی اقدامات کے خلاف علاقائی ممالک کو مشترکہ موقف اپنانا ہوگا۔

اسی دوران عباس عراقچی نے فرانسیسی صدر کی ایران کی جوابی کارروائی پر تشویش کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ تشویش افسوسناک ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملے ایران کے انفراسٹرکچر پر کشیدگی بڑھانے کے لیے کیے گئے ہیں، تاہم ایران اپنی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع میں ہر ممکن اقدام کرے گا اور کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos