ایران کا سخت ردعمل، بجلی تنصیبات پر حملہ پورے خطے کو اندھیرے میں دھکیل سکتا ہے

[post-views]
[post-views]

ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے ایران کے بجلی کے نظام کو نشانہ بنایا تو اس کے اثرات پورے خطے میں محسوس ہوں گے اور وسیع پیمانے پر اندھیرا پھیل سکتا ہے۔

اپنے ایک بیان میں علی لاریجانی نے کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ ایک گھنٹے کے اندر ایران کے بجلی کے پورے نظام کو مفلوج کر سکتے ہیں، تاہم عملی طور پر ایسا نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکا نے واقعی ایران کے بجلی کے ڈھانچے کو نشانہ بنایا تو اس کے نتیجے میں آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں پورے خطے میں بجلی کا نظام متاثر ہو سکتا ہے۔

علی لاریجانی کے مطابق ایسی صورت حال میں پھیلنے والی تاریکی امریکی فوجیوں کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے اور یہ حالات ان کے خلاف کارروائی کے مواقع پیدا کر سکتے ہیں۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی بجلی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی تھی، جس پر ایرانی قیادت کی جانب سے سخت ردِعمل سامنے آیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos