آسٹریلیا نے یہودی مخالف حملوں میں مبینہ ایرانی مداخلت کے الزام کے بعد ایرانی سفیر کو ملک بدر کر دیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں ہونے والے دو یہودی مخالف حملوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے۔
فرانسیسی وزارتِ خارجہ نے بھی واضح کیا ہے کہ فرانس یہودی مخالف رجحانات کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
آسٹریلوی وزیرِ اعظم انتھونی البانیز نے اعلان کیا کہ تہران میں اپنے سفارت خانے کی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں اور حکومت جلد پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے لیے قانون سازی کرے گی۔
دریں اثنا، آسٹریلوی وزیرِ خارجہ نے بتایا کہ ایرانی سفیر سمیت تین دیگر سفارتی اہلکاروں کو سات دن کے اندر ملک چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔