ایرانی صدر مسعود پزشکیاں کا پہلا سرکاری دورۂ پاکستان

[post-views]
[post-views]

ایران کے صدر مسعود پزشکیاں آج پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ ان کے ساتھ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی، متعدد اعلیٰ سرکاری حکام اور کاروباری شخصیات پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا۔ یہ وفد پاکستان اور ایران کے درمیان سیاسی، تجارتی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مختلف ملاقاتوں اور مذاکرات میں شرکت کرے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی صدر اپنے قیام کے دوران صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں ملاقات کریں گے، جہاں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی بدلتی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے، جن میں توانائی کے شعبے، سرحدی تجارت، تحفظی اقدامات تعاون اور علاقائی استحکام سے متعلق اہم معاہدے زیرِ غور آئیں گے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ صدر مسعود پزشکیاں کا یہ دورہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہوگا۔ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے موجود ہیں، جبکہ حالیہ برسوں میں سرحدی تجارت اور توانائی منصوبوں پر تعاون میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ اس دورے کے دوران متعدد مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط بھی ہوں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 27 مئی 2025 کو ایران کا دورہ کیا تھا، جس میں توانائی، تجارت اور تحفظی اقدامات پر پیش رفت ہوئی تھی۔ اس تناظر میں مسعود پزشکیاں کا پاکستان کا یہ پہلا سرکاری دورہ نہ صرف دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا موقع فراہم کرے گا بلکہ خطے میں امن اور ترقی کے لیے مشترکہ حکمت عملی کے امکانات کو بھی تقویت دے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos