ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی ایئر کرافٹ کیریئر یو ایس ایس ابراہم لنکن کو بحیرۂ عمان میں ایران کی سمندری حدود کے قریب جدید میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا، جس سے اسے شدید نقصان پہنچا۔ ایرانی بیان کے مطابق یہ کارروائی ایران کے سمندری دفاع کے دائرے میں تقریباً 340 کلومیٹر کے فاصلے پر انجام دی گئی۔
پاسدارانِ انقلاب نے مزید کہا کہ آج دنیا مختلف یوم القدس کے موقع پر اس کا مشاہدہ کرے گی اور القدس کی آزادی قریب ہے، فتح مظلوموں اور آزادی کے متلاشیوں کے ہاتھ میں ہے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق آپریشن “وعدہ صادق 4” کی 44 ویں لہر آج صبح القدس کے شہداء کی یاد میں داغی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پانچواں امریکی بحری بیڑہ اور امریکی اڈے رمضان المبارک کی تئیسویں صبح نشانہ بنائے گئے اور مسلسل جامع کارروائی میں میزائل اور ڈرونز کے ذریعے اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔






