ایران کی وارننگ: امریکا اور اسرائیل کی دوبارہ جارحیت ناقابل برداشت ہوگی

[post-views]
[post-views]

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا اور اسرائیل دوبارہ ایران پر حملہ کرتے ہیں تو تہران اس کا زیادہ فیصلہ کن اور مؤثر جواب دے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکا، اسرائیل اور یورپی ممالک ایک جامع اور پیچیدہ جنگ لڑ رہے ہیں۔

مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ یہ تنازع عراق کی جنگ سے بھی کہیں زیادہ پیچیدہ اور خطرناک ہے، اور حالات کا بغور جائزہ لینے پر یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ موجودہ صورتحال بہت زیادہ مشکل ہے۔

یاد رہے کہ جون 2025 میں اسرائیل نے ایران پر جارحیت کا آغاز کیا، جو 12 دن تک جاری رہی۔ اس دوران ایران میں فوجی افسران اور جوہری سائنسدانوں سمیت 400 سے زائد افراد شہید ہوئے۔

تاہم ایران کی بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں اسرائیل کو سیز فائر پر مجبور ہونا پڑا۔

اعداد و شمار کے مطابق صرف جنگی اخراجات ہی دیکھے جائیں تو اسرائیل کا روزانہ خرچ تقریباً 205 ارب روپے تھا، اور اسے مجموعی طور پر 8.7 بلین ڈالر کا نقصان ہوا۔ ایران کو پہنچنے والے مالی نقصان کا تخمینہ بھی اربوں ڈالرز میں لگایا گیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos