وزیراعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کے حوالے سے ملاقات ہوئی ہے۔
وزیراعظم اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے لکھے گئے خط پر بات کرنے کے لیے ڈیڑھ گھنٹے تک چیف جسٹس کے ساتھ رہے۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور اعوان بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ ملاقات کے بعد کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
منگل کو، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں نےسپریم جوڈیشل کونسل کو ایک خط لکھا تھا، جس میں ملک کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی طرف سے عدالتی معاملات میں مداخلت کا الزام لگایا گیا تھا۔
سپریم جوڈیشل کونسل میں چیف جسٹس ، سپریم کورٹ کے ججز منصور علی شاہ اور منیب اختر، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم خان شامل ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں نے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھے گئے خط میں زور دیا کہ ججوں کو ان کے رشتہ داروں کو اغوا اور تشدد کے ذریعے نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ ان کی رہائش گاہوں کی خفیہ نگرانی کے ذریعے مجبور کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.