اسلام آباد میں آج بلدیاتی انتخابات کرانے کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر

[post-views]

[post-views]

وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن نے آج اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے گزشتہ روز کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی ہے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/hakumat-ny-islamabad-main-bildayati-election-k-liye/

اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دُگل نے اپیل دائر کی جس میں علی نواز اعوان، الیکشن کمیشن، چیف کمشنر اور میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی)کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں دعویٰ کیا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل رکنی بینچ کا فیصلہ قانون اور حقائق پر پورا نہیں اترتا، ایک رکنی بینچ نے شام 5 بجے حکم دیا کہ اگلے روز انتخابات کروائے جائیں، وقت کی کمی کے باعث سنگل رکنی بینچ کے فیصلے پر عملدرآمد ناممکن تھا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سنگل رکنی بینچ نے معاملے کے حقائق اور قانونی پہلوں کو مدنظر نہ رکھتے ہوئے فیصلہ سنایا، الیکشن کمیشن کی آئینی حیثیت کو بھی ملحوظ خاطر نہ رکھا گیا، الیکشن کمیشن ایگزیکٹیو ادارہ نہیں بلکہ ایک آئینی ادارہ ہے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/wafaqi-hakomat-ka-islamabad-ma-kal-baldiyati-intekhabat/

درخواست میں کہا گیا کہ سنگل رکنی بینچ نے حکومت کو اپنا جواب جمع کرانے کیلئے مناسب وقت نہیں دیا، فیصلہ قانون اور حقائق کی غلط تشریح پر مبنی ہے اور برقرار رکھنے کے قابل نہیں ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ انٹرا کورٹ اپیل پر حتمی فیصلہ آنے تک گزشتہ روز کا سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کیا جائے۔

اپیل میں سنگل بینچ کا 30 دسمبر (گزشتہ روز) کا حکم نامہ معطل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا کہ بے شمار وجوہات کے سبب آج الیکشن کا انعقاد ممکن ہی نہیں تھا، بیلٹ پیپرز چھپوائی کے بعد پرنٹنگ کارپوریشن میں موجود تھے جنہیں 14ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں پہنچانا تھا۔

درخواست میں کہا گیا کہ 23 دسمبر کو ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے 31 دسمبر کو الیکشن کرانے کا حکم معطل کردیا تھا جس کی وجہ سے انتخابات کے لیے درکار 23 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہونے والی سرگرمیاں مکمل نہ ہو سکیں۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/baldiyati-intekhabat-na-karwany-ki-zamy-dar/

اپیل میں بتایا گیا کہ 14 ہزارسے زائد تربیت یافتہ عملے کو الیکشن ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینا تھے، میٹروپولیٹن شہر ہونے کی وجہ سے عملے میں شامل ملازمین کا تعلق تمام صوبوں سے ہے، انتخابات کے التوا اور موسم سرما کی تعطیلات کی وجہ سے وہ اپنے آبائی شہروں کو لوٹ گئے تھے، اپنے اپنے پولنگ اسٹیشن پر واپس بلانے کے لیے انہیں کم از کم 24 گھنٹے درکار ہوں گے، ان کی جگہ غیر تربیت یافتہ عملے کی تعیناتی خطرے کا باعث ہوگی۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ ریٹرنگ افسران کو بیلٹ پیپرز کی وصولی سے تقسیم تک مختلف اقدامات کرنا ہوتے ہیں، مقامی انتظامیہ کو انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کرنا تھے، یہ عمل انتخابات سے ایک روز قبل ہونا تھا لیکن التوا کے سبب یہ بھی ممکن نہ ہوسکا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹرا کورٹ اپیل پر آج ہی سماعت کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا کہ موجودہ صورتحال میں آج انتخابات کا انعقاد ممکن ہی نہیں تھا لہٰذا ایک رکنی بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos