ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی سی-130 طیارہ اور اس کے ساتھ ڈرون، ایک امریکی افسر کی تلاش کے دوران تباہ کر دیے گئے۔ روسی ذرائع نے مشتبہ ہیلی کاپٹر گرنے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق دو امریکی ٹرانسپورٹ طیارے ایران کے دور دراز اڈے پر پھنس گئے، جس کے بعد مزید تین طیارے بھیجے گئے تاکہ افواج کو نکالا جا سکے۔ خراب طیاروں کو کمانڈوز نے تباہ کیا تاکہ ایرانیوں کے ہاتھ نہ لگیں۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف-15 طیارے کے زخمی ویپن آفیسر کو بازیاب کروانے کی تصدیق کی تھی۔ صدر کے مطابق یہ امریکی تاریخ کا سب سے جراتمندانہ ریسکیو آپریشن تھا، جس میں درجنوں طیارے اور جدید ہتھیار استعمال کیے گئے، اور زخمی افسر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔






