اسرائیل کے بیروت پرحملے دنیا کیلئے تباہ کن ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف

 وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیروت پر اسرائیلی حملے دنیا کیلئے تباہ کن ہیں۔ ترک صدر کے تقریر فلسطینیوں کی دلوں کو چھو لینے والی تھی۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور طیب اردوان کے درمیان ملاقات ہوئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ملاقات کے بعد کہا کہ ترک صدر کی تقریر فلسطینیوں کے دلوں کو چھو لینے والی تھی۔ ترک صدر سے بہت سے معاملات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیے کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں اور ترک صدر بہت جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ہم نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی بہت کڑی شرائط بھی پوری کردی ہیں۔ سعودی عرب، چین اور یو اے ای کے تعاون کا شکر گزار ہوں۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

شہباز شریف نے کہا کہ چین نے ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی پاکستان کا ہاتھ تھاما۔ ہم نے معاشی چیلنجز کو قبول کیا اور انہیں حل کرنے کی کوشش کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے لبنان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بیروت پر اسرائیلی حملے دنیا کےلیے تباہ کن ہیں۔ بیروت میں حالیہ حملے جنگ کو وسعت دینے کی ایک چال کے سوا کچھ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کو وسعت دینا امن پسند دنیا کے لیے تباہ کن ثابت ہو گا۔ ہم سب کو اسرائیل کے اس فعل کی مذمت کرنی چاہیے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos