Premium Content

اسرائیلی وزیر اعظم کا اقوام متحدہ سے امن فوج کو لبنان سے نکالنے کا مطالبہ

Print Friendly, PDF & Email

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج کو لبنان سے نکالنے کا مطالبہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اپنے بیان میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یونی فل افواج کو فوری لبنان کی سرحد سے ہٹایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کئی مرتبہ یونی فل افواج کو لبنان کی سرحد سے نکل جانے کا کہہ چکی ہے۔ تاہم یونی فل افواج وہاں سے نہیں گئیں۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ امن فوج حزب اللہ کو انسانی ڈھال مہیا کر رہی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں میں اسرائیل لبنان سرحد پر تعینات یونی فل افواج پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں یونی فل کے 5 اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ تاہم ان حملوں کے باوجود یونی فل کی جانب سے سرحد چھوڑنے سے انکار کر دیا گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos