Premium Content

اسرائیل کی جارحیت جاری، مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید

Print Friendly, PDF & Email

اسرائیلی فوج کا شمالی غزہ میں جبالیا، بیت حنون اور بیت لاہیا کا محاصرہ 70 روز سے جاری ہے، صیہونی فوج نے المواصی کیمپ پر بھی بمباری شروع کردی ہے۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 50 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔

قاہرہ میں غزہ جنگ بندی پر مذاکرات کے لیے فلسطینی صدر محمود عباس قاہرہ پہنچ گئے، امریکا کا کہنا ہے کہ انہیں فریقین کے معاہدے کے قریب پہنچنے کا یقین ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

خبر ایجنسی نے جنگ بندی چند دن میں ہونے کا امکان ظاہر کردیا ہے جبکہ حماس کا کہنا ہے معاہدہ اسی وقت ہوگا جب اسرائیل نئی شرائط نہ لگائے۔

دوسری جانب سوئس پارلیمنٹ نے حماس کے بعد حزب  اللہ پر بھی پابندی کی منظوری دے دی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos