غزہ سے انخلاء نہیں ہوگا، اسرائیل اپنی دفاعی پوزیشن برقرار رکھے گا

[post-views]
[post-views]

اسرائیلی وزیرِ دفاع یسرائیل کاٹز نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل غزہ سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ کے اندر موجود ہے اور وہاں سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا۔

وزیرِ دفاع نے مزید کہا کہ غزہ میں موجودگی اس لیے ضروری ہے تاکہ ماضی کی غلطیاں دوبارہ نہ دہرائی جائیں اور علاقے میں دفاعی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

یسرائیل کاٹز نے کہا کہ ملک کے دفاع کے لیے اسرائیل اپنی فوجی طاقت پر مکمل اعتماد رکھتا ہے اور ضرورت پڑنے پر شمالی غزہ میں شہری اور فوجی یونٹ قائم کرے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ اقدامات سرکاری طور پر کیے جائیں گے اور دفاع کے معاملے میں کسی پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق غزہ امن معاہدے کے تحت اسرائیلی فوج کو غزہ سے مکمل انخلاء کرنا تھا، لیکن وزیرِ دفاع کے بیانات سے صورتحال پر سوالیہ نشان اٹھ گیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos