عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والے ان حملوں میں سات معصوم بچے بھی شہادت کے زمرے میں آئے، جبکہ اسرائیلی افواج نے کئی رہائشی مکانات کو بھی نشانہ بنایا۔
رپورٹس کے مطابق غزہ میں مجموعی شہدا کی تعداد 64 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔
ادھر اسرائیلی وزیرِ دفاع نے بیان دیا ہے کہ “ہم بلند عمارتوں کو تباہ کر کے اس گنجان آباد علاقے کو جہنم بنا دیں گے۔”
عرب میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 64 ہزار 300 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 62 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔