اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں لبنان میں شہری بحران اور لاکھوں کی بے دخلی

[post-views]
[post-views]

اسرائیل نے بیروت کے وسطی علاقے میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنا کر کئی منزلیں تباہ کر دیں، جبکہ جنوبی لبنان کے دو شہروں میں بھی حملے کیے گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان حملوں میں کم از کم 19 افراد شہید ہوئے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق فضائی کارروائی میں حزب اللہ کے کمانڈ مراکز اور اسلحہ گوداموں کو نشانہ بنایا گیا۔ جنوبی اور مشرقی لبنان میں مزید حملوں کے نتیجے میں بھی کم از کم 19 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

دوسری جانب ایران نے کویت اور بحرین میں فوجی اڈوں پر حملے کیے، جن میں دعویٰ کیا گیا کہ 100 امریکی فوجی زخمی ہوئے۔

اب تک اسرائیلی حملوں میں مجموعی طور پر 570 سے زائد افراد ہلاک اور تقریباً 8 لاکھ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ ایک ہی دن میں تقریباً ایک لاکھ افراد نے حفاظتی بنیادوں پر اپنے علاقے چھوڑے۔ مرنے والوں میں 439 مرد، 45 خواتین، 86 بچے اور 14 طبی عملے کے افراد شامل ہیں۔

زمینی اور فضائی لڑائی میں حزب اللہ نے بھی اسرائیل پر راکٹ اور ڈرون حملے جاری رکھے ہیں، اور گولان پہاڑیوں میں ایک ڈرون اسرائیلی دفاعی نظام نے تباہ کر دیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos