Premium Content

اسرائیلی فوج کا لبنان پر حملہ، درجنوں افراد شہید

Print Friendly, PDF & Email

اسرائیلی فوج نے لبنان پر بڑا حملہ کر دیا، 24 گھنٹوں میں 145 سے زیادہ مقامات پر بمباری کی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت اور دیگر شہروں میں رہائشی عمارتوں، گرجا گھروں، طبی مراکز کو نشانہ بنایا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک شامی فوجی اور حزب اللہ کے میڈیا ترجمان محمد عفیف سمیت 60 سے زائد افراد شہید ہوگئے۔

 لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے شمالی اسرائیل میں راکٹ حملے کئے جس سے کئی رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملوں میں بھی اضافہ ہوگیا، بیت لاحیہ، نصیرات اور بُریج پناہ گزین کیمپوں پر وحشیانہ بمباری کی جس میں100 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔

ادھر شمالی غزہ میں حماس نے اسرائیلی فوج پر جوابی وارکرتے ہوئے 2 اسرائیلی فوجی ہلاک کر دیے جبکہ ایک شدید زخمی ہوا، کئی اسرائیلی ٹینک بھی تباہ کر دیے گئے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos