اسرائیلی جیل سے 90 فلسطینی قیدی رہا

حماس کی جانب سے تین یرغمالی خواتین کی رہائی کے چند گھنٹے بعد اسرائیلی جیل سے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق فلسطینی قیدیوں کو ہلال احمر کی ٹیم نے اسرائیل کی عوفر جیل سے مغربی کنارے تک پہنچایا۔ رہائی پانے والے فلسطینیوں کا مغربی کنارے پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

حماس کا کہنا ہے کہ قیدیوں کا اگلا تبادلہ 25 جنوری کو ہو گا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق قیدیوں کے تبادلے میں غزہ سے 4 یرغمالی رہا کئے جائیں  گے۔

دوسری جانب جنگ بندی شروع ہونے پر غزہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر جشن منایا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos