سیز فائر معاہدے کے باوجود اسرائیل کی لبنان پر شدید بمباری، 78 شہری شہید

[post-views]
[post-views]

اسرائیلی افواج کی سیز فائر معاہدے کے باوجود لبنان پر شدید بمباری، جس میں مزید  78 شہری شہید  ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے کہا اس نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے درمیانی فاصلے پر مار کرنے والے میزائلوں کے اسٹور پر فضائی حملہ کیا ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنان کی فوج نے اسرائیلی افواج پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے، سیز فائر معاہدہ بدھ 27 نومبر کو نافذ ہوا۔

اسرائیلی فوج نے مبینہ طور پر جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر متعدد حملے کیے جس میں 70 سے زائد لبنانی شہری شہید اور 266 زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی افواج نے بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں جمعرات کو ہونے والے حملوں میں کم از کم 42 افراد شہید ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے نصیرات میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا جس میں 8 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ نصیرات میں ہی دوسرے حملے میں ایک فلسطینی شہید اورنجی ٹی وی کا کیمرا مین زخمی ہوا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos