اسرائیلی وزیراعظم کی ٹرمپ سے ٹیلیفون پر بات،غزہ جنگ پر تبادلہ خیال

نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ کے بارے میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے بہت اچھی گفتگو ہوئی جو ہو رہا ہے اس پر تبادلہ خیال کیا۔

ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں 20 جنوری کو آجاؤں گا اس معاملے کو پھر دیکھیں گے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یایوکی ہفتے کی رات ٹرمپ سے ٹیلیفون پر بات ہوئی تھی۔

فلوریڈا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین جنگ روکنے کے لیے روسی صدر پیوٹن اور یوکرینی صدر سے بات کروں گا، روس یوکرین کی صورتحال مشرق وسطیٰ سے زیادہ مشکل ہوگی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos