Premium Content

جنوبی کوریا کے صدر کا ملک میں نافذ مارشل لاء اٹھانے کا اعلان

Print Friendly, PDF & Email

جنوبی کوریا کے صدر نے چند گھنٹوں کے بعد مارشل لا اٹھانے کا اعلان کیا جس کے بعد  پارلیمنٹ میں ووٹنگ کے بعدکابینہ نے بھی ملک سےمارشل لااٹھانےکی منظوری دےدی۔

جنوبی کوریا کے صدر کو چھ گھنٹوں میں مارشل لا اٹھانا پڑگیا، مارشل لا ہٹانے کا اعلان ہوتے ہی فوج کی بیرکوں میں واپسی شروع ہو گئی۔

جنوبی کوریا کی اپوزیشن نے صدر سے استعفا کا مطالبہ کرتے ہوئے حکمران جماعت کے ملوث تمام افراد کے احتساب پر زور دیا۔

دوسری جانب  جنوبی کوریا کی سب سے بڑی مزدور یونین نے بھی صدر  سے استعفا کا مطالبہ کرتے ہوئے کے مستعفی نہ ہونے تک ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

 جنوبی کوریا کے صدر نے اپوزیشن پر ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام لگاتے ہوئے مارشل لا کے نفاذ کا اعلان کیا تھا، بعد ازاں پارلیمنٹ نے مارشل کے نفاذ کے خلاف ووٹ دیا تھا۔

جنوبی کوریا کے 300 کے ایوان میں 190 ارکان نے مارشل لا کے خلاف ووٹ دے کر صدارتی فیصلے کو کالعدم قراردے دیا تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق صدر کے مارشل لا اٹھانے کے اعلان کے بعد جنوبی کوریا میں اپوزیشن کی جانب سے جشن منایا جا رہا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos