Premium Content

جوبائیڈن 2024 کے صدارتی دوڑ سے دستبردار ہوگئے

Print Friendly, PDF & Email

 امریکی صدر جوبائیڈن امریکی صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبردار ہوگئے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے سوشل میڈیا پر دستبرداری کا اعلان کیا، امریکی شہریوں کے نام انہوں نے پیغام میں کہا کہ آپ کا صدر بننا میرے لئے بڑے فخر کی بات تھا، میری خواہش تھی کہ دوبارہ صدارتی انتخابات لڑوں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی اور ملک کے بہترین مفاد میں دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے، قوم سے اس ہفتے خطاب کروں گا۔

بائیڈن نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ جنوری 2025 میں اپنی مدت ختم ہونے تک صدر اور کمانڈر انچیف کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھاتا رہوں گا ۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

بائیڈن نے کہا کہ ہم نے ملکر کرونا اور معاشی صورتحال کا مقابلہ کیا، امریکی صدر بننا میرے لئے فخر کی بات ہے۔

 امریکی صدر نے مزید کہا کہ گزشتہ ساڑھے تین سال ہم نے بطور قوم بے پناہ ترقی کی ہے، آج امریکا دنیا کی سب سے مضبوط معیشت ہے۔

جوبائیڈن کی دستبرداری کے بعد کاملا ہیرس کے صدارتی امیدوار بننے کے امکانات روشن ہوگئے، امریکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن نے کاملا ہیرس کے بطور صدارتی امیدوار فیصلے کی توثیق کر دی۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کاملا ہیرس کو ہرانا آسان ہوگا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos