امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن دور کے قانون کو منسوخ کرتے ہوئے ٹرانس جنڈرز کے امریکی فوج میں ملازمت کرنے پر پابندی لگا دی۔
امریکی میڈیا کے مطابق اس وقت 9 ہزار سے 14 ہزار ٹرانس جنڈرز امریکی فوج کا حصہ ہیں ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرانس جنڈرز سے متعلق بائیڈن دور کا حکم نامہ منسوخ کرکے ان کے فوج میں ملازمت پر پابندی لگا دی۔
یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت کا حلف اٹھانے کے بعد اپنے افتتاحی خطاب میں کہا تھا کہ آج سے امریکا میں صرف دو جنس ہوں گی، مرد اور عورت ۔
واضح رہے ٹرمپ نے اپنے پہلے دور صدارت میں بھی ٹرانس جنڈرز کے فوج میں ملازمت اختیار کرنے پر پابندی لگائی تھی۔






