جے یو آئی (ف) کا کم عمری نکاح بل پر ملک گیر تحریک کا اعلان

[post-views]
[post-views]

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کم عمری کی شادی کو جرم قرار دینے والے حالیہ قانون کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بل کو قرآن و سنت کے منافی قرار دیا اور کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل بھی اسے مسترد کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی اسلامی شناخت کو دانستہ نشانہ بنایا جا رہا ہے اور قوانین بیرونی دباؤ (فنانشل ایکشن ٹاسک فورس، عالمی مالیاتی فنڈ) کے تحت بنائے جا رہے ہیں، جو جمہوریت اور آئین کی روح کے خلاف ہے۔ مولانا کا کہنا تھا کہ اسلام میں نکاح کی بنیاد عمر نہیں بلکہ جسمانی بلوغت ہے۔

انہوں نے 29 جون کو ہزارہ ڈویژن میں بڑے عوامی اجتماع کا اعلان کیا، جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

عالمی حالات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بھارت کی جارحانہ پالیسیوں کو خطے کے لیے خطرہ قرار دیا اور پاکستان و افغانستان کے باہمی تعلقات کو ناگزیر قرار دیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos