Premium Content

کالعدم ٹی ٹی پی نے جدید ہتھیار کیسے حاصل کیے، پاکستان کا اقوام متحدہ سے تحقیقات کا مطالبہ

Print Friendly, PDF & Email

پاکستان نے اس بات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے کہ کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے ملک میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں استعمال ہونے والے جدید ہتھیار کیسے حاصل کئے۔

یہ مطالبہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان کی صورتحال پر بحث کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی اور اس سے وابستہ تنظیموں نے پاکستان کی سرزمین پر منظم سرحد پار دہشت گردانہ حملے کیے ہیں۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد گروہ کے پاس غیر ملکی افواج کے پیچھے چھوڑے گئے ہتھیاروں تک رسائی ہے۔

منیر اکرم نے کہا کہ اسلام آباد کے پاس واضح شواہد ہیں کہ ٹی ٹی پی کو پاکستان کے اہم مخالف کی حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس بات کی مکمل چھان بین کرے کہ یہ ہتھیار ٹی ٹی پی کے ہاتھ میں کیسے آئے اور ان کی بازیافت کے طریقوں کی نشاندہی کی جائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos