کراچی خودکش دھماکہ:غیر ملکیوں کے قافلے پر حملے کی ابتدائی رپورٹ جاری

[post-views]
[post-views]

شہر قائد میں ایئرپورٹ کے قریب ہونے والا دھماکہ خودکش تھا۔ جس میں 70 سے 80 کلوگرام مواد استعمال کیا گیا۔ دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کا مالک بلوچستان کا رہائشی تھا۔

کراچی ایئرپورٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جاری کر دی۔ جس کے مطابق دھماکہ گاڑی میں وی بی آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا۔ دھماکہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روانگی کے سگنل پر ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ خود کش حملہ غیر ملکیوں کے وفد پر ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں 12 گاڑیوں کو بری طرح نقصان پہنچا۔ اور 3 مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ دھماکے میں تقریبا 70 سے 80 کلوگرام کمرشل دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

خودکش حملہ آور گاڑی میں دھماکہ خیز مواد لے کر سوار تھا۔ اور چینی باشندوں کی آمد کا منتظر تھا۔ جس نے ہدف کو قریب آتے دیکھ کر گاڑی ان سے ٹکرا دی۔

دریں اثنا سی ٹی ڈی حکام ایک مرتبہ پھر ائیر پورٹ کے قریب دھماکے کے مقام پر پہنچ گئے۔ اور انہوں نے دن کی روشنی میں جمع ہونے والے شواہد کا جائزہ لیا۔

تفتیشی حکام نے بتایا ہے کہ حملے میں استعمال گاڑی کے چیسی سے مالک کی تفصیلات مل گئی ہیں۔ جس کا نام شاہ فہد ہے اور وہ بلوچستان کے شہر نوشکی کا رہائشی ہے۔

حکام کے مطابق نادرا ریکارڈ کے تناظر میں تحقیقات کا دائرہ بلوچستان تک پھیلا دیا گیا ہے۔ شاہ فہد کی شناختی دستاویزات حاصل کر لی گئی ہیں۔ اور شاہ فہد کے زیر استعمال سموں کے ڈیٹا کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos