عمران خان ’’ناقابلِ برداشت حالات‘‘ میں ہیں، قاسم خان

[post-views]
[post-views]

عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے اپنے والد کی قید کے حالات کو ’’انتہائی خراب‘‘ اور ’’روز بروز بگڑتے ہوئے‘‘ قرار دیتے ہوئے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عمران خان اگست 2023 سے اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈز کے کرپشن کیس کی سزا کاٹ رہے ہیں اور 9 مئی 2023 کے واقعات پر انسدادِ دہشت گردی کے مقدمات کا بھی سامنا کر رہے ہیں۔

قاسم خان نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ عمران خان کو تنہائی کے کمرے میں رکھا گیا ہے، وہ کیچڑ آلود پانی سے غسل کرنے پر مجبور ہیں، دن میں صرف دو گھنٹے سورج کی روشنی ملتی ہے اور کئی بار دس دن تک کمرہ اندھیرے میں رہتا ہے، جو اُن کے بقول ’’تشدد کا ہتھکنڈہ‘‘ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیل کی گندگی کے باعث دس قیدیوں کی موت ہو چکی ہے۔

قاسم اور ان کے بھائی سلیمان عالمی حمایت، خصوصاً امریکا سے، حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور سابق امریکی صدر ٹرمپ کے مشیر رچرڈ گرینیل سے ملاقات کے بعد وہ پُرامید ہیں۔

علیمہ خان کے مطابق عمران خان کے بیٹے نیکاپ رکھتے ہیں اور پاکستان کے شہری ہیں، جبکہ پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے کہ عمران خان نے کبھی اپنے بیٹوں کو پاکستان آنے یا کسی احتجاج میں شامل ہونے سے منع نہیں کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos