خواتین کے مکر و فریب کا ایک عجیب واقعہ

[post-views]
[post-views]

خواتین کے مکر و فریب کی ایسے بہت سے واقعات آپ نے سنے اور آپ کی ذہنی ڈکشنری میں محفوظ ہوں گے،جن کا جال انہوں نے اپنی زندگی میں بچھایا۔ آج ایک ایسا واقعہ بھی سن لیجیے جو بعد از مرگ بھی ان کی چال بازی کی عجیب مثال ٹھرا۔ کہا جاتا ہے کہ ایک بیوی اپنے شوہر سے کہتی ہیں۔جب میں مرجاؤں۔آپ دوسری شادی کرنے میں کتنا انتظار کریں گے؟ وہ بولا کہ تیری قبر کی مٹی خشک ہونے تک۔ بیوی بولی: وعدہ کرتے ہو؟ خاوند مسکرایا اور کہا کہ وعدہ ہوگیا۔ بیوی دوسرے جہاں پہنچ گئی۔ خاوند روزانہ قبر پر جاتا اور دیکھتا کہ قبر گیلی ہے،تر ہے۔ ایک سال کا طویل دورانیہ گزر گیا مگر محترمہ کی آرام گاہ جوں کی توں ہے۔خشک ہونے کا نام تک بھول گئی۔ ایک دن خاوند کو ترکیب سوجھی اور وہ شام کو قبر ستان جا پہنچا۔وہاں کا منظر دیکھ کر شوہر صاحب کی تو آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں۔ دیکھا کہ مرحومہ کا بھائی جلوہ افروز ہے۔ ارے! آپ یہاں کیا کر رہے ہو؟ وہ چلایا۔ وہ بولا کہ اپنی بہن کی وصیت کو پورا کر رہا ہوں۔ہر روز اس کی قبر کو ترکرنے کی سعادت حاصل کرتا ہوں۔ دیکھی آپ نے بیگمات کی حسین تدبیر؟ یہ اپنے خاوند کا بندوست کرکے ہی جاتی ہیں۔(مشتاق یوسفی صاحب کی ایک کتاب سے اقتباس)

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos