لاہور ہائیکورٹ کے باہر وکلاء نے عدالتوں کی ماڈل ٹاون منتقلی اور وکلاء پر دہشت گردی کے مقدمات کے اندراج کے خلاف ایوان عدل سے لاہور ہائیکورٹ تک ریلی نکالی۔
لاہور ہائیکورٹ کے باہر وکلاء کی جانب سے عدالت کے احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کرنے پر پولیس کے ایک دستے نے کچھ وکلاء کو گرفتار کر لیا۔ جس کے بعد جی پی او چوک پر کشیدگی بڑھ گئی۔ وکلاء نے پولیس پر پتھراؤ شروع کر دیا۔
وکلاء اور پولیس کے تصادم کے دوران ماڈل ٹاؤن کے ایس پی اور انارکلی کے ایس ایچ او زخمی ہوئے تو صورتحال مزید خراب ہو گئی۔
پولیس نے وکلاء کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے شیل پھینکے اور واٹر کینن کا بھی استعمال کیا ہے۔
پولیس نے بیریئر لگا کر لاہور ہائی کورٹ کے مین گیٹ کا راستہ بند کر دیا۔
ججز گیٹ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ لاہور ہائی کورٹ کے احاطے میں بھی پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔
وکلاء کے احتجاج کے باعث مال روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ وکلاء سول عدالتوں کی منتقلی اور وکلاء پر دہشت گری کے مقدمات کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.