بدھ کو لاہور ہائی کورٹ کے چار ججوں کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے، اسی طرح کے خطوط اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کو بھی موصول ہوئے تھے۔
خطوط جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس شاہد بلال، جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس عالیہ نیلم کو لکھے گئے ہیں۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور پولیس نے لاہور ہائیکورٹ پہنچ کر سکیورٹی کو بڑھا دیا۔
پولیس نے خط پہنچانے والے کورئیر کمپنی کے ملازم کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
ایک روز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے آٹھ ججوں کو زہریلے کیمیکل والے خطوط موصول ہوئے تھے اور سی ٹی ڈی پولیس میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کو دھمکیاں دینے پر سی ٹی ڈی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.






