لاہور کا جلسہ آر یا پار ہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان

[post-views]
[post-views]

بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ آئینی عدالت کے معاملے پر پوری طرح بحث ہونی چاہیے،ملک کا مستقبل داؤپر لگا ہے اور ہم افغان قونصلر کے پیچھے پڑے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ لاہور کا جلسہ ”ڈو اینڈ ڈائی” ہے، یہ اب بے شک جو مرضی کرلیں، ہم نے پوری پارٹی کو کہہ دیا ہے، باہر نکلیں۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے چارٹر آف ڈیموکریسی پر دستحط کیے تھے اس میں آئینی عدالتوں کا قیام بھی موجود تھا، اب آپ کا کیا موقف ہے؟اس پر عمران خان نے جواب دیا کہ ہر چیز کا کوئی تناظر ہوتا ہے، تب میں اور آج میں فرق ہے

اس وقت آئینی ترمیم کا مقصد صرف اور صرف قاضی فائز عیسا کو بچانا ہے، یہ سب کچھ رات کے اندھیرے میں نہیں ہونا چاہیے، یہ جو کرنے جارہے ہیں یہ آئین کے خلاف ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ سپریم کورٹ کو ختم کرنے جارہے ہیں۔افغان قونصلر کے قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہونے سے متعلق سوال پر بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ چھوڑو اس کو، یہاں ملک کے اور بہت بڑے ایشوز ہیں تمہیں اسکی پڑی ہے، ملک کا مستقبل دا ؤپر لگا ہوا ہے اور تم اس کی بات کر رہے ہو۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos