لاہور میں مصنوعی بارش کے پہلے تجربے کے بعد ائیر کوالٹی انڈیکس میں نمایاں بہتری

لاہور میں مصنوعی بارش کے بعد آج اتوار  کے روز شہر کے ایئر کوالٹی انڈیکس میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

گزشتہ روز لاہور میں مصنوعی بارش کا پہلا تجربہ کیا گیا اور اس سے سموگ کے خاتمے میں مدد ملی۔

لاہور میں آج ائیر کوالٹی انڈیکس 189 ریکارڈ کیا گیا جس کےبعد لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آ گیا۔ اس سے قبل لاہور کئی دنوں تک دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں سرفہرست تھا۔

 مصنوعی بارش سے ایک دن قبل لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 354 ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

متحدہ عرب امارات کی طرف سے دو خصوصی طیارے لاہور پہنچے جنہوں نے شاہدرہ اور مریدمیں 48 فلیئرز کیے۔ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ لاہور کے 10 مختلف مقامات پر مصنوعی بارش ہوئی۔

مصنوعی بارش یا کلاؤڈ سیڈنگ موسم میں تبدیلی کی ایک تکنیک ہے جس کا مقصد بارش لانا ہے،  یہ مختلف مادوں، جیسے نمک کے بھڑکتے ہوئے، بادلوں میں متعارف کروا کر انجام دی جاتی ہے جو بارش کے قطروں یا برف کے تودے کی تشکیل کو فروغ دیتے ہیں۔

یہ تکنیک بڑے پیمانے پر ان علاقوں میں بارش کے لیے استعمال کی جاتی ہے جو خشک سالی کا شکار ہوں یا ہوا کے خراب معیار کا شکار ہوں۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق فضائی آلودگی سے ہر سال دنیا بھر میں 4.2 ملین افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos