ماہِ صیام اور صحت بخش غذائیں

رمضان کا بابرکت مہینہ جاری وساری ہے۔ روزہ صبح صادق سے غروب آفتاب تک ہوتا ہے۔ غروب آفتاب کے وقت روزہ افطار کیا جاتا ہے۔ اس وقت گھر کے تمام افراد ایک جگہ جمع ہوتے ہیں۔ اور روزہ افطار کرتے ہیں۔ روزہ رکھنے سے تھوڑی کمزوری محسوس ہوتی ہے۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اسی سے وزن کم ہورہا ہے۔ یہاں ہم آپ کو رمضان میں صحت مند غذا لینے اور چٹ پٹی اور مضر صحت چیزوں سے پرہیز کے کچھ طریقے بتائیں گے۔

تین کھجور، جوس یا پانی سے روزہ افطار کرنے میں بھی بڑی حکمت ہے۔ کیونکہ اس وقت جسم کو فوری طور پر توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ جو گلوکوز کی شکل میں دماغ اور نروز کو چست بناتی ہے۔ کھجور گلوکوز کی کم ہوتی مقدار دوبارہ بحال کرتی ہے۔ جبکہ پانی یا جوس جسم میں ہونے والی پانی کی کمی کو دور کرنے کے ساتھ معدنیات کو بھی پورا کرتا ہے۔ 

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

اس طرح جب پیٹ میں سب سے پہلے کھجور جاتی ہے تو وہ اس کی توانائی کی ضرورت کو پورا کرتی ہے۔ کھجور نظام ہضم کو چلانے میں مددگار ہوتی ہے جبکہ پانی روحانی اور جسمانی تازگی فراہم کرتا ہے۔ یہ پیاس کو بجھا کر معدے کو سکون بخشتا ہے۔ اس لیے کھجور کو لازمی اپنے ڈائٹ پلان کا حصہ بنائیں۔

رمضان میں غذا کا انتخاب کرتے ہوئے یہ بات ہرگز نہ بھولیں کہ سحری اور افطار کا یہ کھانا آپ کے دن بھر کے روزے کو تقویت دے گا۔ اس لیے ڈائٹ پلان میں صحیح غذا لینا ہی اہم ہے۔ کیونکہ افطار کے وقت ہی کھوئی ہوئی توانائی بحال ہوتی ہے۔ اس لیے اس وقت ایسی غذا کا انتخاب کیا جائے جو ہماری تمام جسمانی ضروریات کو پورا کرسکے۔ یہاں ایسی غذائیں تحریر کی جا رہی ہیں جن میں سے کچھ کا انتخاب کرکے آپ بہتر توانائی حاصل کر سکتے ہیں۔

ڈائٹ پلان میں گوشت کے گروپ میں مرغی، بکری کا گوشت، مچھلی استعمال کریں۔ ان میں سے ایک یا دو چیزیں لے سکتے ہیں۔ مٹر، چنے، دال، پھلیاں وغیرہ۔ کوئی ایک چیز لی جا سکتی ہے۔ یہ تمام چیزیں پروٹین، معدنیات، وٹامن اور ہاضم فائبر سے بھرپور ہیں۔ گیہوں کی روٹی یا چپاتی، پراٹھے، چاول (براؤن رائس) اس گروپ کی ایک یا دو چیزیں آپ کو اچھی مقدار میں کاربوہائیڈریٹ فائبر اور توانائی فراہم کریں گی۔ 

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

دودھ، دہی، مکھن، پنیر میں سے ایک یا دو چیزیں کیلشیم کے ساتھ پروٹین بھی فراہم کرتے ہیں جو جسم اور ہڈیوں کی طاقت کو برقرار رکھتے ہیں۔ اپنے ڈائٹ پلان کو مزید صحت مند بنانے کے لیے تیل کی مقدار کم کریں۔ اس کے لیے پکانے کے دوسرے طریقے بھی اپنائے جا سکتے ہیں۔ 

جیسے اسٹیم نگ، گریلنگ، بیکنگ یا کم تیل میں تلنا۔ ایسے تیل کا انتخاب کریں جس میں فیٹ کم ہوں جیسے کنولا آئل، سویا بین آئل وغیرہ۔ اس رمضان میں اچھی غذا کی عادت بنائیں۔ اس طرح جب رمضان کا مہینہ ختم ہوگا تو آپ خود کو صحت مند محسوس کریں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos