یورپی ادب کا بہت بڑا نام، میلان کنڈیرا انتقال کرگئے

[post-views]
[post-views]

بین الاقوامی شہرت یافتہ ناول نگار، شاعر اور مضمون نگار میلان کنڈیرا 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق میلان کنڈیرا لائبریری کے ترجمان نے تصدیق کی کہ ’میلان کنڈیرا کافی عرصہ علیل رہنے کے بعد آج پیرس میں اپنے گھر میں انتقال کر گئے۔‘

ناول نگار، شاعر اور مضمون نگار میلان کنڈیرا 1975 میں کمیونسٹ حکمرانی والے چیکو سلواکیہ سے جانے کے بعد فرانس میں مقیم تھے۔

میلان کنڈیرا انسانی حالت سے نمٹنے والے تاریک، اشتعال انگیز ناولوں کے لیے جانے جاتے تھے اور اختلاف رائے کی وجہ سے چیکوسلواکیہ کی قومیت کھونے کے تجربے کی عکاسی کرتے تھے۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

چیکوسلواکیہ نیوز ایجنسی سی ٹی کی نے پیرس میں سفیر مائیکل فلش مین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ میلان کنڈیرا اپنے آبائی علاقے برنو میں دفن ہونا چاہتے تھے۔

میلان کنڈیرا یکم اپریل 1929 کو پیدا ہوئے جنہوں نے سائنس، ادب اور پھر یونیورسٹی میں اسکرین رائٹنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے پراگ جانے سے پہلے برنو میں سیکنڈری اسکول کی تعلیم حاصل کی۔

انہوں نے فرانسیسی شاعر گوئلام کے کتابوں کا ترجمہ کیا اور شاعری کے ساتھ ساتھ ان کے تخلیق میں مختصر کہانیاں بھی شامل ہیں۔

میلان کنڈیرا نے پراگ فلم اسکول میں بھی پڑھایا جہاں ان کے طالب علموں میں مستقبل کے آسکر ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر میلوس فورمین بھی شامل تھے۔

ان کا کامیاب ناول ’دی جوک‘ ایک نوجوان کے بارے میں ہے جو یونیورسٹی اور کمیونسٹ پارٹی کی طرف سے ایک غلط سوچ پر مبنی مذاق پر نکال دیا گیا تھا جو کہ 1967 میں شائع ہوا تھا۔

فرانس روانگی کے بعد میلان کنڈیرا نے رینس یونیورسٹی اور پیرس میں قائم اسکول فار ایڈوانسڈ اسٹڈیز میں بھی پڑھایا۔

عوام سے شاذ و نادر ہی بات کرنے والے میلان کنڈیرا سے 1979 میں ’دی بک آف لافٹر اینڈ فارگیٹ نگ‘ کی اشاعت کے بعد چیکوسلواکیہ کی شہریت چھین لی گئی تھی، تاہم وہ 1981 میں فرانسیسی شہری بنے۔

رپبلک پالیسی کا ماہ جولائی کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

اب تک کی ان کی سب سے مشہور تخلیق ’دی انبیرایبل لائٹ نیس آف بینگ‘ 1984 میں شائع ہوئی جس پر 1987 میں ایک فلم بھی بنی تھی، ان کا یہ ناول آزادی اور جذبے کے بارے میں ایک اخلاقی کہانی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos