پاکستان کشیدگی کے بعد مودی کا جنگی جنون: دفاعی بجٹ میں غیر معمولی اضافہ

[post-views]
[post-views]

ھارت نے پاکستان کے ساتھ مئی میں پیش آنے والی فوجی کشیدگی کے بعد اپنے دفاعی بجٹ میں 15 فیصد اضافہ کیا ہے۔ بھارتی وزیرِ خزانہ نرملا سیتا رمن نے مالی سال 2026-27 کے لیے لوک سبھا میں مرکزی بجٹ پیش کرتے ہوئے دفاع کے لیے 85.4 ارب ڈالر مختص کیے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔

بجٹ کے مطابق دفاعی اخراجات میں اضافے کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کا حصول، ہتھیاروں اور عسکری سازوسامان کی خریداری، اور دفاعی نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔ بھارتی وزارتِ دفاع نے بتایا کہ اس بجٹ کے ذریعے دفاعی خریداری کے عمل کو آسان بنانے اور دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال پر بھی توجہ دی جائے گی۔

دستاویزات کے مطابق ہتھیاروں اور دفاعی آلات کی خریداری کے لیے مختص رقم میں 21.84 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ دفاعی سروسز کے روزمرہ اخراجات، ایندھن، مرمت اور تنخواہوں کے لیے بھی اضافی فنڈز رکھے گئے ہیں۔

یہ اضافہ اس پس منظر میں آیا ہے کہ گزشتہ سال مئی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان فوجی کشیدگی شدت اختیار کر گئی تھی، جب بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے پہلگام علاقے میں حملے کے بعد پاکستان میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا، جسے ’آپریشن سندور‘ کا نام دیا گیا۔

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دفاعی بجٹ میں اضافے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھارت کی دفاعی صلاحیتوں میں مزید بہتری لائے گا۔ تاہم دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے 15 فیصد اضافہ عملی طور پر محدود اثر رکھتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos