Premium Content

مسلز کس طرح بڑھتے ہیں؟

Print Friendly, PDF & Email

مسلز کو مضبوط بنانے کی خواہش تو ہر فرد کو ہوتی ہے اور اس مقصد کے لیے ورزش کو معمول کا حصہ بنایا جاتا ہے۔

ویٹ لفٹ نگ کو مسلز بنانے کے لیے چہل قدمی یا جاگنگ سے زیادہ بہتر تصور کیا جاتا ہے۔

مگر سوال یہ ہے کہ مسلز بنانے کے لیے کیا کرنا چاہیے، کونسی غذا جسم کو مضبوط بناتی ہے اور مسلز بنانے کے لیے کتنا وقت لگ سکتا ہے؟

تو اس بارے میں جانیں جو آپ کے لیے مددگار بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

مسلز کس طرح بڑھتے ہیں؟

جب ہم بہت سخت ورزش جیسے ویٹ لفٹ نگ کرتے ہیں تو مسلز کو ایک جھٹکا لگتا ہے جسے مسل انجری بھی کہا جاتا ہے۔

جب مسلز کو اس طرح جھٹکا لگتا ہے تو مسلز کے اوپر موجود خلیات متحرک ہوتے ہیں اور اس کے نتیجے میں مسلز کا حجم بڑھتا ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

مخصوص ہارمونز بھی اس حوالے سے مدد فراہم کرتے ہیں جو مخصوص خلیات کو متحرک کرتے ہیں۔

تو مسلز کیسے بنائیں؟

مسلز بنانے کے لیے پورا دن جم میں گزارنا ضروری نہیں، درحقیقت ہر ہفتے 2 سے 3 بار 20 سے 30 منٹ کی ویٹ ٹریننگ سے ہی چند ماہ کے اندر نتیجہ نظر آنے لگتا ہے۔

آپ کو ورزش کے دوران تمام اہم مسل گروپس پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

مگر یہ بات ذہن میں رہے کہ مسلز فوری نہیں بنتے، یقیناً ہر بار ورزش کرنے سے مسلز کو فائدہ ہوتا ہے مگر اچھے نتائج کے لیے صبر کرنا ضروری ہوتا ہے۔

آپ کونسی ورزش کرنا پسند کرتے ہیں، اس کا انتخاب آپ کو خود کرنا ہوتا ہے مگر جسمانی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ آرام کا خیال بھی ضرور رکھیں۔

اگر آرام کا خیال نہ رکھا جائے تو مسلز بننے کی رفتار سست ہو سکتی ہے۔

ماہرین کی رائے ہے کہ کسی ایک مس گروپ کی ورزشیں مسلسل 2 روز نہیں کرنی چاہیے۔

کیا خواتین کے مسلز مردوں جتنی رفتار سے بڑھتے ہیں؟

مردوں اور خواتین کے مسلز بننے کا عمل مختلف ہوتا ہے، مردوں میں ٹیسٹوسٹیرون نامی ہارمون کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو اس حوالے سے اہم کردار ادا کرتی ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

اسی لیے مردوں کے مسلز خواتین کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے بنتے ہیں۔

اسی طرح جسمانی حجم بھی اس حوالے سے اہم کردار ادا کرتا ہے۔

عام ورزشوں سے فائدہ ہوتا ہے؟

ایروبک ورزشیں جیسے تیز چہل قدمی، جاگنگ اور سائیکل چلانے سے بھی مسلز مضبوط ہوتے ہیں۔

دل کی دھڑکن کی رفتار تیز کر دینے والی ورزشوں سے بھی مسلز بننے کا عمل بہتر ہوتا ہے ، یہاں تک کہ معمر افراد اور زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے والے افراد کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔

مگر اس مقصد کے لیے ہر ہفتے 4 سے 5 دن 30 سے 45 منٹ تک اپنی پسند کی ورزش کرنا ہوگی۔

غذا

ورزش کے ساتھ ساتھ غذا بھی مسلز کو مضبوط بنانے کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہے اور پروٹین بہت اہم ہے۔

انڈے، گائے کے گوشت، چکن، مچھلی، دودھ، پنیر، دہی، پھلیاں اور گریاں جیسی غذاؤں میں پروٹین کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos