Premium Content

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی رابطہ کمیٹیوں کا پانچواں اجلاس بے نتیجہ رہا

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: حکومت سازی کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے درمیان پانچویں ملاقات بے نتیجہ رہی۔

دونوں جماعتوں کی رابطہ کمیٹیوں نے ممکنہ مخلوط حکومت میں اقتدار کی تقسیم کے فارمولے کے حوالے سے تجاویز پر تفصیل سے غور کیا۔ دونوں فریقین نے دوبارہ ملاقات کا فیصلہ کیا تاکہ اقتدار کی تقسیم کے فارمولے کو حتمی شکل دی جا سکے۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت مثبت انداز میں جاری ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پیپلز پارٹی کی کابینہ میں نمائندگی کے حوالے سے کچھ فیصلے پہلے ہی ہو چکے ہیں۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن کی نمائندگی سینیٹر اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور ملک محمد احمد خان نے کی جبکہ پیپلز پارٹی کی نمائندگی مراد علی شاہ، سعید غنی، قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن اور نواب ثناء اللہ زہری نے کی۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos