Premium Content

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں حکومت کے قیام پر اتفاق ہو گیا

Print Friendly, PDF & Email

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان حکومت کے قیام پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ یہ معاہدہ اسلام آباد میں دونوں جماعتوں کی رابطہ کمیٹیوں کے اجلاس میں طے پایا ہے۔

ملاقات میں حکومت سازی کے حوالے سے متعدد تجاویز پر غور کیا گیا۔ دونوں جماعتوں نے سفارشات پر مزید بات چیت اور اپنے فیصلوں کو حتمی شکل دینے کے لیے دوبارہ ملاقات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن کی نمائندگی سینیٹر اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور ملک محمد احمد خان نے کی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی نمائندگی سید مراد علی شاہ، قمر زمان کائرہ، سعید غنی، ندیم افضل چن، نواب ثناء اللہ زہری، شجاع خان اور سردار بہادر خان سحر نے کی۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos