Premium Content

مسلم لیگ (ق) کا تحریک انصاف میں ضم ہونے کا حتمی فیصلہ

Print Friendly, PDF & Email

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے پارٹی کی سینئر قیادت اور رہنماؤں سے مشاورت مکمل کرلی ہے، جس کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔

چودھری پرویز الٰہی بڑے سیاسی فیصلے کے تحت اراکین کے ساتھ تحریک انصاف میں شامل ہوں گے۔ قبل ازیں پرویز الٰہی نے مسلم لیگ (ق) کا اہم اجلاس طلب کیا تھا۔ دریں اثنا چودھری پرویز الٰہی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پیش کش پر  (ق) لیگ کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کو ق لیگ کے پی ٹی آئی میں ضم ہونے کی پیش کش کی تھی۔ اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ مونس الٰہی مسلم لیگ ق کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کے حامی ہیں جب کہ مسلم لیگ (ق) کے سابق ارکان اسمبلی کی اکثریت نے بھی پارٹی کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کی حمایت کردی ہے۔

دریں اثنا پرویز الٰہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے (ق) لیگ کے تحریک انصاف میں انضمام کی پیش کش کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ ق لیگ پی ٹی آئی میں ضم ہو جائے تو بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بھی یہی کوشش ہے کہ معاملہ الیکشن کمیشن تک نہ جائے۔

وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ٹھیک کہا ہے کہ نیند کی گولی سے بھی شہباز شریف کو نیند نہیں آنی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos