چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے 3 نام فائنل کرلیے۔
لاہور میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے بتایا کہ نگران وزیراعلیٰ کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا گیا تاہم عمران خان نے گورنر کو بھیجنے کے لیے 3 نام فائنل کیے ہیں۔
مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/n-league-ka-punjab-assembly-ki-tahleel-main/
چوہدری پرویز الہٰی نے بتایا کہ عمران خان نے بالترتیب احمد نواز سکیرا، نصیر احمد خان اور ناصر سعیدکھوسہ کے ناموں کی منظوری دی ہے۔
ق لیگ کے پی ٹی آئی میں انضمام کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کل ہم نے اجلاس بلایا ہے جس میں پارٹی عہدیداروں سمیت ہمارے ایم این ایز ، ایم پی ایز بھی شریک ہوں گے، اجلاس میں اس حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔
چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمیں کہا ہےکہ پی ٹی آئی میں انضمام کی صورت میں آپ کے لیے بھی اچھا ہے اور ہماری پارٹی کے لیے بھی۔چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ مونس الہٰی کا بھی یہی خیال ہے۔