نواز شریف کی وطن واپسی

[post-views]
[post-views]

نواز شریف آج اپنی سیاسی قسمت کو بحال کرنے کی امید سے پاکستان واپس آ رہے ہیں۔ ریاست کھلے عام ان کا انتظار کر رہی ہے، اور ان کی اپنی پارٹی نے شاندار استقبال کی تیاری میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔

وہ چارٹرڈ فلائٹ پر اسلام آباد پہنچیں گے اور وہاں سے لاہور جائیں گے، جہاں ان کے استقبال کے لیے ان کی پارٹی نے خوب تیاری کی ہے۔پارٹی نے اس موقع کے لیے ایک نیا ترانہ تیار کیا ہے اور نواز شریف کی واپسی کے سلسلے میں دو تیارے کرائے پر لیے ہیں۔

اپنے آبائی شہر میں نواز شریف مینار پاکستان پر حامیوں سے خطاب کریں گے، جہاں حاضرین سے وعدہ کیا گیا ہے کہ اگر وہ اپنے قائد کا پرجوش استقبال کریں گے تو انہیں مفت موٹر سائیکل دی جائے گی اور صرف یہی نہیں بلکہ ن لیگ کے ایک رہنما نے تو یہ تک کہہ دیا ہے کہ جو نواز شریف کے جلسے میں شرکت کرے گا وہ سیدھا جنت میں جائے گا۔

اکیس اکتوبرکی وجہ سے ، پارٹی نے حلقوں کے ساتھ تمام سیاسی مصروفیات منسوخ کر دی تھیں اور وہ مینار پاکستان جلسے کے لیے ہجوم اکھٹا کرنے میں لگ گئے۔ ان کا خیال ہے کہ ایک بڑا ہجوم پنجاب کی مقبول ترین پارٹی ہونے کے اپنے دعوے کی تجدید کے لیے ان کی کوششوں میں بہت مدد کرے گا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ نوازشریف کی واپسی آرام دہ ہو، ان کے راستے سے تمام قانونی رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں۔ پاکستان کے عدالتی نظام کی جانب سے قانون سے بھاگنے پر ’اشتہاری مجرم‘ قرار دیے گئے مسلم لیگ ن کے سربراہ کو کچھ غیر معمولی ریلیف دیا گیا ہے۔

جمعرات کو، نواز شریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں حفاظتی ضمانت حاصل کی، جس میں وہ اس وقت سزا یافتہ ہیں۔ قومی احتساب بیورو، جس نے کسی زمانے میں شریف خاندان کو ان کی مبینہ بدعنوانی کے حوالے سے مسلسل گھیر لیا تھا، اچانک نوازشریف کے ملک واپس آنے اور عدالت کے بجائے براہ راست جلسے میں جانے پر کوئی اعتراض نہیں پایا۔

اسی طرح، اسلام آباد کی ایک احتساب عدالت نے توشہ خانہ سے لی گئی گاڑیوں سے متعلق بدعنوانی کے مقدمے میں نواز شریف کے خلاف جاری دائمی گرفتاری کے وارنٹ معطل کردیے۔

ایسا ریلیف ماضی میں شاید ہی کبھی دیکھا گیا ہو نواز شریف کو اس طرح  کے ریلیف کا قانون سے زیادہ تعلق  نہیں ہے۔ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ یہ ریلیف اُن کو کچھ مخصوص لوگوں کی پسندیدگی کی وجہ سے دیا گیا ہے۔ درحقیقت، ایسا لگتا ہے کہ یہ واحدقانون ہے جو ہمارے سیاسی طبقے پر غالب ہے۔

1 thought on “نواز شریف کی وطن واپسی”

  1. رفاقت علی خان

    لاکھ کوشش کریں، لالچ دیں، جو مرضی کر لیں اگر آج انتخابات ہوئے تو عمران خان جیل میں ہونے کے باوجود واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos