نیپال کی پہلی خاتون عبوری وزیراعظم سشی لا کارکی کا کرپشن کے خاتمے اور نوجوانوں کے مطالبات پورے کرنے کا اعلان

[post-views]
[post-views]

نیپال کی نئی عبوری وزیراعظم اور سابق چیف جسٹس سشی لا کارکی نے عہدہ سنبھالتے ہی کہا ہے کہ ان کی سب سے بڑی ترجیحات کرپشن ختم کرنا اور نوجوانوں، خاص طور پر “جنریشن زی” مظاہرین کے مطالبات پورے کرنا ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق وزیراعظم کے پی شرما اویلی کرپشن مخالف احتجاج اور پرتشدد مظاہروں کے بعد، جن میں درجنوں لوگ جاں بحق ہوئے، اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔ اس کے بعد 73 سالہ سشی لا کارکی کو عبوری وزیراعظم بنایا گیا۔

سشی لا کارکی کا کہنا ہے کہ وہ صرف چھ ماہ کے لیے یہ ذمہ داری نبھائیں گی تاکہ ملک میں امن قائم کیا جا سکے اور آئندہ انتخابات کی تیاری بہتر طریقے سے ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کرپشن کا خاتمہ، بہتر حکمرانی اور معاشی انصاف چاہتی ہے اور حکومت ان مطالبات کو سنجیدگی سے پورا کرے گی۔

یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ حالیہ ہنگاموں میں 70 سے زیادہ لوگ جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوئے، جبکہ 12 ہزار سے زائد قیدی جیلوں سے فرار ہو گئے جو امن و امان کے لیے ایک بڑا مسئلہ بن گئے ہیں۔

]

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos