سائیکل چلانا جلد موت کے خطرے کو کم کر نے میں مددگار، تحقیق

لندن: نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سائیکل چلانے سے جلد موت کے خطرے کو 47 فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سائیکل سواروں میں قبل از وقت موت کا خطرہ دیگر افراد کی نسبت 47 فیصد کم ہوتا ہے۔ سائیکل سواروں میں کسی بھی وجہ سے اسپتال میں داخل ہونے کا خطرہ بھی اُن لوگوں کے مقابلے میں 10 فیصد کم ہوتا ہے جو اپنے روز مرہ سفر کے لیے بس، گاڑی یا ٹرین استعمال کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق سائیکل چلانا کینسر سے مرنے کے امکانات کو 51 فیصد کم کرتا ہے۔ دل کی بیماری کے خطرے کو 24 فیصد اور دماغی صحت متاثر ہونے کے خطرے کو 20 فیصد کم کرتا ہے۔

اس تحقیق کے لیے برطانیہ کے 82 ہزار سے زیادہ باشندوں کی سرگرمیاں 18 سال تک مانیٹر کی گئیں۔ جن کی عمریں تحقیق کے آغاز میں 16 سے 74 سال کے درمیان تھیں۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

تحقیق میں شامل افراد نے اپنے نقل و حمل کے بنیادی ذرائع کے بارے میں بتایا جو وہ عام طور پر اپنے کام پر آنے جانے کے لیے استعمال کرتے تھے۔ پیدل چلنے والے مسافروں میں زیادہ تر خواتین شامل تھیں جو شفٹوں میں کام کرتی ہیں اور شہر میں اسکول یا کام کے لیے کم فاصلے پر جاتی ہیں۔

سائیکل سواروں میں زیادہ تر مرد شفٹ ورکرز تھے جو شہر میں رہتے تھے لیکن وہاں رہائشی جائیداد کے مالک نہیں تھے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ گاڑی، بس یا ٹرین کے مسافروں کے مقابلے میں سائیکل سواروں کو سڑک پر ٹریفک حادثے کا خطرہ دوگنا ہوتا ہے جس سے یہ بات سامنے آئی کہ سائیکل سواروں کے لیے محفوظ انفراسٹرکچر بنانے کی ضرورت ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos