Premium Content

نتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری، عالمی فوجداری عدالت کو دھمکیاں

Print Friendly, PDF & Email

نیتن یاہوکے وارنٹ پرعالمی فوجداری انصاف کے ججز پر دباؤ اور دھمکیاں ملنے کاانکشاف ہوا ہے۔

دی ہیگ میں آئی سی سی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے آئی سی سی کی صدر ٹوموکو اکانے نے کہا ہے کہ  بین الاقوامی انصاف اورانسانیت کامستقبل خطرے میں ہے، ہم تاریخ کے اہم موڑ پر ہیں جہاں انصاف اورعالمی قانون کوخطرات کاسامنا ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

آئی سی سی نے گذشتہ مہینے اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو، ان کے سابق وزیر دفاع اور حماس کے ایک اہم رہنما کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے تھے، جس کے بعد سے یہ عدالت بعض حلقوں میں تنقید کا نشانہ بنی ہوئی ہے۔

نیتن یاہو نے عالمی عدالت کے فیصلے کو یہود مخالف‘ جب کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلیوں کے خلاف وارنٹس کو اشتعال انگیز قرار دیا۔

عزم ظاہر کیا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت اپنی قانونی ذمہ داری آزادانہ اورغیر جانبدارانہ طور پرکسی بیرونی مداخلت کے بغیر پوری کرتی رہے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos