نوجوان لڑکیوں میں خود کو نقصان پہنچانے کا رحجان زیادہ

[post-views]
[post-views]

ایک رپورٹ کے مطابق نوجوان لڑکیوں میں خود کو نقصان پہنچانے کے رحجان میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ ایک تحقیق کی گئی ہے جس سے پتہ چلا  ہے کہ گزشتہ تین سالوں میں کھانے کے مسائل اور خود کو نقصان پہنچانے کے رحجان میں  نوجوان لڑکیوں میں اضافہ ہو اہے۔

تحقیق کے مطابق 13 سے 16 سال کی لڑکیاں بُلی میا(بہت زیادہ مقدار میں کھا کر اضافی حراروں کو کم کرنا) اور اینوریکسیا (ایسی کیفیت جس میں مُٹاپے کے ڈر سے وزن انتہائی کم کر لیا جاتا ہے) سے مارچ 2020 کی نسبت 42 فی صد زیادہ متاثر ہیں۔

جبکہ اس ہی دورانیے میں ان لڑکیوں میں خود کو نقصان پہنچانے کے رجحان میں 32 فی صد اضافہ سامنے آیا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ ان مسائل کا سبب سماجی تنہائی، معمولاتِ زندگی میں تبدیلی کی وجہ سے ہونے والی بے چینی، تعلیم میں خلل اور سوشل میڈیا کے غیر صحت مند اثرات ہیں۔

تحقیق میں یونیورسٹی آف مانچسٹر، کِیل یونیورسٹی، یونیورسٹی آف ایکس یٹر اور مینٹل ہیلتھ ریسرچ چیریٹی دی مک پِن فاؤنڈیشن کے محققین نے برطانیہ کے 1881 جنرل فزیشن سے حاصل ہونے والے 90 لاکھ سے زائد مریضوں کے ریکارڈ کا مطالعہ کیا۔

لانسیٹ چائلڈ اینڈ ایڈولس نٹ ہیلتھ جرنل میں شائع ہونے والے مطالعے میں یہ بات سامنے آئی کہ عالمی وباء کے بعد سے 13 سے 16 سال کی لڑکیوں کے اندر کھانے کے مسائل میں 42 فی صد جبکہ 17-19 سال کی لڑکیوں میں 32 فی صد اضافہ ہوا۔البتہ لڑکوں میں اس مسئلے میں اس طرح کا کوئی اضافہ نہیں دیکھا گیا۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

دوسری جانب 13 سے 16 سال کی لڑکیوں میں خود کو نقصان پہنچانے کے رجحان میں متوقع شرح سے 38 فی صد اضافہ دیکھا گیا جبکہ لڑکوں یا دوسری عمر کی لڑکیوں میں کوئی اضافہ نہیں دیکھا گیا۔

آن لائن رپبلک پالیسی کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

خیراتی ادارے بیٹ  کی جانب سے مرضوں کے لیے غیر منصفانہ طبی سہولیات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ ادارے کے مطابق جن بچوں کا تعلق مالدار گھرانے سے ہوتا ہے ان میں ان مسائل کی دریافت ہوجاتی ہے۔ مالدار گھرانوں سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں میں ان مسائل کو ڈھونڈنے کی شرح 52 فی صد ہے جبکہ غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں میں شرح 22 فی صد ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos