Premium Content

او آئی سی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی شہری آبادی پر اسرائیلی مظالم بند کرے

Print Friendly, PDF & Email

اسلامی تعاون تنظیم نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطین کی شہری آبادی پر اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لیے فوری ٹھوس اقدامات کرے۔

یہ مطالبہ او آئی سی کی چھ رکنی کمیٹی برائے فلسطین کی طرف سے کیا گیا، جس نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے موقع پر او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین برہم طحہ کی صدارت میں ملاقات کی۔

وزارت خارجہ کی سطح کے اجلاس میں کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کو فروغ دینے کے لیے او آئی سی کے تمام رکن ممالک کے لیے کھلا مشترکہ گروپ بنانے کی تجویز بھی پیش کی

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کی۔

فلسطین کے عوام کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے، انہوں نے بین الاقوامی سطح پر متفقہ پیرامیٹرز، 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک قابل عمل، خود مختار اور ملحقہ ریاست فلسطین کے قیام کے مطالبے کا اعادہ کیا، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos