فلپائن میں قیامت خیز سمندری طوفان، 140 افراد جان سے گئے

[post-views]
[post-views]

فلپائن میں ہولناک سمندری طوفان نے ملک کے وسطی حصوں میں تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں 140 افراد جاں بحق اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ذرائع کے مطابق، طوفان کے ساتھ آنے والی 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی طوفانی ہوائیں اور بلند سمندری لہریں شہر سیبو سمیت کئی علاقوں میں شدید تباہی کا باعث بنیں۔ سیلابی پانی کے تیز بہاؤ نے درجنوں مکانات، گاڑیاں اور کنٹینرز اپنے ساتھ بہا دیے، جبکہ کئی ساحلی بستیاں مکمل طور پر زیرِ آب آ گئیں۔

حکام نے طوفان کو سال 2025 کا سب سے مہلک اور طاقتور طوفان قرار دیا ہے۔ بگڑتی ہوئی صورتِ حال کے پیشِ نظر صدر فرڈینینڈ مارکوس نے ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے تمام سرکاری اداروں کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ادھر اطلاعات کے مطابق، طوفان فلپائن میں تباہی پھیلانے کے بعد اب ویتنام کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ویتنامی حکام نے ہنگامی اقدامات کے تحت 2 لاکھ 60 ہزار سے زائد فوجی و ریسکیو اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔ ساحلی علاقوں سے شہریوں کے انخلا کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ ہوائی اڈے اور مرکزی شاہراہیں عارضی طور پر بند کر دی گئی ہیں۔

ماحولیاتی ماہرین کے مطابق، آئندہ 24 گھنٹوں میں طوفان مزید شدت اختیار کر سکتا ہے، جس سے خطے میں بڑے انسانی المیے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos