پاکستان اور چین کا سی پیک کو اعلیٰ معیار پر آگے بڑھانے کا عزم

[post-views]
[post-views]

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے منگل کے روز چین-پاکستان اقتصادی راہداری کو پاکستان اور چین کے درمیان طویل المدتی تزویراتی شراکت داری کا فلیگ شپ منصوبہ قرار دیتے ہوئے اس پر بھرپور عزم کا اعادہ کیا۔

چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ سے ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم نے ایم ایل-1 ریلوے اپ گریڈیشن، قراقرم ہائی وے کی توسیع، اور گوادر بندرگاہ کی ترقی سمیت اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کی حمایت کی۔

وزیرِ اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان زراعت، صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں وسیع تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔

یہ ملاقات چین کے شہر کُنمنگ میں ہونے والے چھٹے چین-جنوبی ایشیا تعاون فورم کے بعد ہوئی، جہاں پاکستان اور چین نے کے معیار اور رفتار کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ کو نیک خواہشات پہنچائیں اور شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ اجلاس کے کامیاب انعقاد کی امید ظاہر کی، جس میں پاکستان کی شرکت متوقع ہے۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم نے چین کی مسلسل مالی و اقتصادی معاونت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بیجنگ کی حمایت سے پاکستان کی معیشت کو استحکام حاصل ہوا ہے۔

علاقائی سلامتی، خصوصاً ایران-اسرائیل تنازع پر بھی گفتگو ہوئی۔ چینی سفیر نے عالمی فورمز پر پاکستان کے مصالحانہ کردار کو سراہا اور اقوام متحدہ میں اس کی سفارتی کاوشوں کی تعریف کی۔

دونوں فریقین نے خطے میں امن، ترقی اور روابط کے فروغ کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos