پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کر دیئے

[post-views]
[post-views]

پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے ریلوے، اقتصادی زونز اور انفراسٹرکچر کی ترقی میں تعاون کے لیے تین ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

اس سلسلے میں معاہدے پر پاکستان کی حکومتوں اور متحدہ عرب امارات کی ایک کمپنی کے درمیان سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر دستخط کیے گئے۔

وزارت ریلوے کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر برائے مواصلات، ریلویز اور میری ٹائم افیئرز شاہد اشرف تارڑ جبکہ دبئی کی پورٹس، کسٹمز اور فری زون کارپوریشن کے چیئرمین سلطان احمد بن سلیم نے اپنی اپنی حکومتوں کی جانب سے دستاویز پر دستخط کیے۔

اس موقع پر شاہد اشرف تارڑ نے کہا کہ ڈی پی ورلڈ، ایک کمپنی جو دبئی حکومت کی جانب سے کام کرے گی، پاکستان میں طویل عرصے سے قابل فخر موجودگی رکھتی ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

انہوں نے کہا کہ غیر متزلزل اعتماد اور شراکت داری کی بنیاد پر دونوں برادر ممالک نے تاریخی منصوبوں کے ذریعے اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سلطان احمد بن سلیم نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ پاکستان ایک بڑھتی ہوئی مارکیٹ ہے، اور وسطی ایشیا کے لیے ایک اہم تجارتی راہداری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل اور دیگر منصوبوں میں اپنے آپریشنز کے ذریعے پاکستان کی تجارتی صلاحیت میں حصہ ڈالنے پر فخر ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos